بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پیوٹن نے یوکرین کی جنگ بندی تجویز کیوں مسترد کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے جنگ بندی کا مقصد یوکرین کو مغربی اسلحہ دلوانا اور نئی بھرتیاں ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین دہشت گرد حملوں سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کر رہا ہے ریلوے پل پر حملہ مذاکرات کو متاثر کرنے کی کوشش تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے مشرقی و جنوبی علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اتحادی ممالک سے روس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ بڑھا کر روس کو سفارتکاری پر مجبور کرنا ہو گا۔

برسلز میں وزرائےدفاع سے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک فضائی دفاعی نظام کی فراہمی بڑھائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں