پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

آریان خان کو گرفتار کرنے والے سمیرواکھنڈے نے شاہ رخ خان پر جرمانہ کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آریان منشیات کیس میں انسداد منشیات فورس کی سربراہی کرنے والی زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے ماضی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر بھی لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے آریان خان کیس کی وجہ سے ان دنوں کچھ زیادہ ہی خبروں میں چھائے ہوئے ہیں لیکن سمیر ماضی میں بھی بارہا خبروں کی زینت بن چکے ہیں اور اس کی وجہ بھی بالی ووڈ شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔

سمیر واکھنڈے نے دس برس قبل شاہ رخ خان پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

سنہ 2011 میں شاہ رخ خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہالینڈ اور لندن میں چھٹیاں گزار کر واپس ممبئی پہنچے تو ایئرپورٹ پر سمیر واکھنڈے نے بالی ووڈ کنگ کو زیادہ سامان رکھنے کی وجہ سے روک لیا۔؎

سمیر نے شاہ رخ خان پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں