آل راؤنڈر شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی وائرل ویڈیو پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سرفراز احمد کی انڈر 19 کھلاڑیوں کو ٹیم کی اہمیت پر مبنی گفتگو نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے اثرات نے ان کے ذہنوں پر گہرے نقش ڈالے۔
اپنی گفتگو میں سرفراز احمد نے شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کو نوجوانوں کے لیے بطور مثال کیا تو آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی سابق کپتان کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔
Kaptaan @SarfarazA_54 bhai. This is the spirit that made Pakistan the no.1 T20I team. Thank you for your kind words. You taught us the meaning of sacrificing for the team. #ThankYouSaifiBhai #PakistanZindabad https://t.co/WEl3BPudSU
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 18, 2021
ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ کپتان سرفراز بھائی یہی وہ جذبہ ہے جس نے پاکستان کو نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا۔
شاداب خان نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی نے ہمیں ٹیم کے لیے قربانیاں دینا سکھایا ہے آپ کے الفاظ کا شکریہ۔