بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے خودکشی کا ارادہ کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور اداکارہ نے ماضی میں ٹرین سے کود کر خودکشی کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کا انکشاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ادداکارہ مرونل ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کالج کے زمانے میں لوکل ٹرین سے کود کر خودکشی کرنے کا سوچا۔

انہوں نے اپنی نوجوانی سے متعلق بتایا کہ والدین چاہتے تھے کہ وہ داندان ساز (دانتوں کی ڈاکٹر) بنیں لیکن وہ ماس کمیونیکشن کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

مرونل ٹھاکر نے کہا کہ جب میں کالج کے زمانے میں لوکل ٹرین میں سفر کرتی تھی تو انہیں خیال آتا تھا کہ کود کر اپنی جان دے دیں مگر بہت مشکل سے خودکشی کے خیالات پر قابو پایا۔

خیال رہے کہ مرونل ٹھاکر 2014 سے 2022 تک ہندی، مراٹھی اور تیلگو زبانوں میں بننے والی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے لندن فلم فیئر ایوارڈ اور گولڈ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں