منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا مسافر طیارہ بھارتی حدود میں داخل کیوں ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کپتان نے خرابی موسم میں مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پیشہ ‏وارانہ تجربے کو بروئےکار لاتے ہوئے طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہو جانے والی پرواز پی کے 306 کا بھارتی حدود میں داخلے کا ‏واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔

مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اےطیارے کو بھارتی حدود میں جانا پڑا اور کپتان نے ‏متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے ہی طیارے کارخ بھارت کی طرف موڑا۔ ‏

طوفانی موسم سے بچنےکیلئے قوانین کےتحت پرواز کو بھارتی حدود سے گزارا گیا تھا۔ ‏

کپتان کے مطلع کرنے پر لاہور اور دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی اور دونوں ‏ممالک میں ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول اور ایئرڈیفنس کلیئرنس بھی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خراب موسم یاایمرجنسی میں انٹرنیشنل قوانین کے تحت پرواز ‏کسی بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہے تاہم ایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی ایشن ‏آرگنائزیشن رکن ممالک پرمعاہدوں کی پاسداری لازم ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں