تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پولیس کو اطلاع کیوں‌ دی؟ چور نے معمر خاتون کو نذر آتش کردیا

قاہرہ : شمالی مصر میں چوری کی اطلاع دینے پر چور نے عمر رسیدہ خاتون کو جلا کر مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول چھڑک کر معمر خاتون کو جلانے کا افسوسناک واقع شمالی مصر کے شہر سکندریہ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے چوری کی اطلاع پولیس کو دینے پر 60 سالہ سامیہ حجازی نامی خاتون کو نذر آتش کرڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے اپنے پڑوس میں چور کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

ملزم جیل سے رہا ہوتے ہی 60 سالہ سامیہ حجازی نامی خاتون کے گھر پہنچا اور انہیں پیٹرول چھڑک کر جلاڈالا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث خاتون جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئی جس پر ان کے بیٹے انہیں اسپتال منتقل تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے دوران تفتیش اپنا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -