تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

نوجوان لڑکی عدالت پہنچتے ہی درخت پر کیوں چڑھ گئی؟

نئی دہلی : بھارت میں والدہ کے ہمراہ کورٹ پہنچنے والی دوشیزہ احاطہ عدالت میں لگے 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کے بلاوجہ درخت پر چڑھنے کا عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست بہار کے گوپال گنج علاقے میں پیش آیا، جہاں گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی ایک خاتون اپنی 19 سالہ بیٹی کے ہمراہ عدالت پہنچی۔

پوجا کماری نامی نوجوان لڑکی نے سول کورٹ میں پہنچتے ڈرامہ شروع کردیا اور احاطہ عدالت میں لگے بلند درخت پر چڑھ گئی۔

لڑکی کو 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھا دیکھ کر لوگوں کو ہجوم درخت کے اطراف جمع ہوگیا اور لڑکی کو نیچے اتارنے کےلیے راضی کرتا رہا تاہم دو گھنٹے تک لڑکی نیچے آنے سے انکار کرتی رہی۔

باالاخر دو نوجوان آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد درخت پر چڑھے اور لڑکی کو درخت سے نیچے اتارا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو بچانے والے نوجوانوں دیپک اور راج کمار کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کو درخت سے نیچے اتارنے اوپر گئے تو لڑکی نے انہیں کاٹ کر زخمی بھی کیا۔

پوجا کماری کی اس حرکت پر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہنی مریضہ ہے جس کے باعث ایسی حرکتیں کرتی ہے، اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے دوشیزہ کو گھروالوں کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -