تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

یوسین بولٹ نے سپر شوز پر پابندی کی حمایت کیوں کی؟ اہم حقائق منظر عام پر

سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ سمیت متعدد ماہرین نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سپر شوز کی وجہ سے ریس میں دس فیصد مدد ملتی ہے، سپر شوز میں کاربن پلیٹ سے ایتھلیٹس کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسی رپورٹ کی بنا پر سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ سمیت متعدد ماہرین نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ ریسرز کی جانب سے ٹوکیو اولپمکس میں سپر شوز کے استعمال کا امکان ہے جس کی وجہ سے یوسین بولٹ کے عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ اتھلیٹکس نے موجودہ قوانین میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سپر شوز میں ماہرین کی جانب سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو ریسر کو بھاگنے میں آسانی، لچک اور مکمل اسپورٹ فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسین بولٹ اپنے کریئر کی آخری ریس میں پیچھے رہ گئے

خیال رہے کہ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔

گو کہ اب بولٹ ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم ان کے قدموں کی تیزی اب بھی برقرار ہے اور وہ انسانوں کے ساتھ کئی جانوروں کو بھی دوڑ میں ہرا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -