تازہ ترین

وقار یونس اچانک ٹیم کو چھوڑ کر آسٹریلیا کیوں روانہ ہوگئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ ‏رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے روانہ ہو گئے ہیں۔ وقار یونس کی اہلیہ کی ‏سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔ ‏

آسٹریلیا میں داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا ‏پڑ رہا ہے اب وہ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

باؤلنگ کوچ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ زمبابوے پر ہرارے پہنچ چکی ہے ہیں جہاں وہ میزبان ٹیم سے ٹیسٹ ‏سیریز کھیلے گی۔

Comments