تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دفتری سیاست سے تنگ چینی خاتون کے فیصلے نے سب کو ششدر کر دیا

بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے دفتری سیاست سے بچنے کے لیے ایک ایسا قدم اٹھایا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا، خاتون نے قبرستان میں ملازمت شروع کر دی۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن ’ڈویَن‘ پر ایک پوسٹ میں 22 سالہ ٹان نامی خاتون نے بتایا کہ وہ جو ملازمت کر رہی ہیں بہت سادہ اور آسان ہے، اور یہاں کتوں اور بلیوں کے علاوہ انٹرنیٹ بھی موجود ہے۔

یہ خاتون اب چین کے علاقے چنگ چونگ کے ایک پہاڑی قبرستان میں کام کر رہی ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ’پرامن دفتر‘ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جو وائرل ہوئیں۔

خاتون نے اپنی نئی ملازمت کی جو خصوصیات بتائیں ان میں یہ بھی شامل تھا کہ ’ماحول دفتری سیاست سے پاک ہے، قریب ہے، اور فارغ وقت مل جاتا ہے۔‘

ٹان کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں قبرستان میں آنے والے افراد پر نظر رکھنا، کتبے فروخت کرنا اور قبروں کا خیال رکھنا شامل ہے، جس کے لیے انھیں ماہانہ 4 ہزار یوآن (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہ دی جاتی ہے۔

خاتون کو ہفتے میں 6 دن صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنا ہوتا ہے، جس کے دوران دوپہر کے کھانے کے لیے 2 گھنٹے کا وقفہ بھی ملتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی ڈیٹا کے مطابق چونگ چنگ میں ایک فرد کی سالانہ اوسط تنخواہ 33 ہزار 800 یوآن ہے جو ماہانہ 2800 یوآن بنتی ہے، اس حساب سے ٹان کو قبرستان میں ملازمت پر زیادہ تنخواہ مل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -