پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

’مجھے کیوں نکالا‘ مصری شہری کا شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے معمر شہری کو اس کی بیوی نے شادی کے 38 سال بعد گھر سے نکال دیا جس کے بعد اس نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کیوں نکالا گیا۔

پیسہ رشتے پر بھاری پڑ گیا، مصر میں بیوی نے اپنے شوہر کو شادی کے 38 سال بعد اس بات پر گھر سے نکال دیا کہ اس کے پاس پیسے ختم ہو گئے تھے، جس کے بعد دربدر ہونے والا معمر شخص مقامی میڈیا کو اپنی دردناک داستان سناتے ہوئے رو پڑا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں اپنی کہانی بتاتے ہوئے متاثرہ شہری نے کہا کہ اس کی شادی کو 38 سال ہوچکے ہیں۔ وہ میٹرو میں ملازم تھا۔ 10 سال قبل بیماری کا شکار ہونے کے بعد آپریشن ہوا جس کے بعد مجبوراً نوکری چھوڑنی پڑی لیکن فارغ نہیں بیٹھا بلکہ زندگی کی گزر بسر کے لیے ایک چھوٹا سا جنرل اسٹور کھول لیا تھا۔

شہری کے مطابق اس نے اہلیہ کو اپنے خرچ پر عمرہ کرایا لیکن جب میرے پاس کچھ نہیں بچا تو پہلے مجھے گھر چھوڑنے کا کہا اور پھر دھکے دے کر گھر سے نکال دیا صرف اتنا ہی نہیں بلکہ میرے کپڑے بھی سڑک پر پھینک دیے۔

انہوں نے بتایا کہ میری اولاد شادی شدہ ہے لیکن وہ پرورش کا حق ادا نہیں کر رہی۔ میرے بیٹے اور بیٹی نے بھی اپنی ماں کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور اہلیہ نے کہا کہ وہ کسی صورت مجھے اس گھر میں نہیں رہنے دے گی۔ اگر کسی کو گھر سے نکلنا تھا تو وہ میں نہیں بلکہ میری اہلیہ تھی۔

مصری شہری نے بتایا کہ وہ دو سال سے زائد وقت سے کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سامنے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے اور یہیں سے اپنا علاج کراتا ہے جب کہ گزر بسر کے لیے خیراتی اداروں سے مدد لیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں