بغیر اجازت وزیراعظم سے ملاقات کیوں کی؟ مصباح اور اظہر طلب

اسلام آباد: ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کو پی سی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر شوکاز نوٹس کا سامنا ہے۔
مصباح، حفیظ اور اظہر نے ڈیپارٹمنٹ میں کھلاڑیوں کے روزگار پر وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر پی سی بی چیئرمین کو یہ بات پسند نہ آئی ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی سے بغیر اجازت وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر مصباح اور اظہر کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل مصباح الحق اور اظہر علی پی سی بی کے ملازم ہیں اور اس اعتبار سے انہیں وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پیشگی اطلاع دینا اور اجازت لینا ضروری تھا۔
ملک میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔معاہدے کے تحت پی ٹی وی کو کرکٹ نشریات میں لیڈ ملے گی۔وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب
@ImranKhanPTI pic.twitter.com/GkziriERSK
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 16, 2020
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے طلب کر لیا ہے اور ان سے خلاف ورزی کرنے پر پوچھا جائے گا التبہ کوئی انضباطی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔
میٹنگ میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کانٹریکٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر واپس نہیں آئے گا۔
وزیراعظم نے واضح جواب دیا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے اسٹرکچر واپس نہیں آئےگا، ڈیپارٹمنٹ سےکھیلنےسےکھلاڑی بہت سکون میں ہوتاہے، کھلاڑی کونوکری مل جاتی ہےتووہ اوپرجانےکی کوشش نہیں کرتا۔