تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یونس خان کیوں مستعفی ہوئے؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کچھ دیر قبل پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا ک پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں، شائقین کرکٹ کے لئے یہ خبر حیران کن تھی۔

تاہم اے آر وائی نیوز نے یونس خان کے استعفی دینے کی اندورنی کہانی معلوم کرلی ہے، نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق محمد یوسف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں بے جا مداخلت پر یونس خان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کیمپ لگایا گیا تو محمد یوسف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس پر یونس خان نے بیٹنگ کوچ سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی۔

اسی طرح کے خدشات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ کیمپ میں بھی کیا تھا، بورڈ کی جانب سے معاملات کو نظر انداز کئے جانے پر یونس خانے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔

یونس خان کے مستعفی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔

مختصر دورانیہ کے لیے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے،قابلیت کےتبادلےکیلئےمستقبل میں پی سی بی کو دستیاب ہونگے۔

Comments

- Advertisement -