ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نوشین شاہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت سے کیوں ملنا چاہتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوشین شاہ نے زندگی میں ایک دفعہ بالی وڈ اسٹار کنگنا رناوت سے ملاقات کی خواہش کی وجہ بتا دی۔

نجی نیوز چینل کے شو میں میزبان کی جانب سے نوشین شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کرینہ کپور یا کسی اور بھارتی اداکارہ سے ملی ہیں؟ جس کا انہوں نے انکار کیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ زندگی میں موقع ملا تو کنگنا رناوت سے ملاقات کروں گی، اس نے ہمارے ملک کے خلاف بہت سی باتیں کی ہیں، اس کی اپنی نالج زیرو ہے لیکن دوسرے ملک کے بارے تبصرہ کرتی ہے۔

اداکارہ نے کنگنا رناوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنے ملک اور اپنی اداکاری پر دھیان دو، تمہیں اپنے تنازعات اور سابق بوائے فرینڈ سے متعلق باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

شو میں انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا رناوت بہت اچھی اور خوبصورت اداکارہ ہے لیکن میں اس کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا چاہتی ہوں کہ آخر اسے پاکستان سے مسئلہ کیا ہے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ جہاں کسی دوسرے ملک کو عزت دینے کی بات آتی ہے وہاں بالی وڈ اداکارہ ناکام ہے کیونکہ وہ ایک انتہا پسند ہے۔

کرینہ کپور سے موازنا

شو میں نوشین شاہ کی تصویر کو نامور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ جوڑ کر دکھایا گیا جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا موازنا کرینہ کپور سے کیا جاتا ہے جو مجھے پسند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خوبصورت اداکارہ ہیں لیکن میں نہیں چاہتی کہ کوئی میرا اُن سے موازنا کرے۔ اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا میں خوبصورت نہیں ہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کی آنکھیں اور ناک دیکھیں، وہ مجھ سے زیادہ پیاری لگتی ہیں، ان سے کبھی نہیں ملی اور نہ ہی کسی اور بھارتی اداکارہ سے ملاقات ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں