تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

انگریزی میں فیل کیوں کیا؟ طالبعلم نے استاد پر رکشہ چڑھا دیا

قاہرہ : انگریزی کے مضمون میں فیل ہونے والے پرائمری جماعت کے طالب علم نے استاد کو رکشے سے کچل ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استاد پر طالب علم کے تشدد کا یہ حیران کن واقعہ مصر کے جنوبی علاقے کی کمشنری سوھاج میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے فیل کرنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے استاد پر رکشہ چڑھا ڈالا۔

واقعے کی رپورٹ اسکول پرنسپل نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی کہ ان کے اسکول کا ایک استاد حادثے میں زخمی ہوگیا ہے اور استاد کو ایک طالب علم نے زخمی کیا ہے جو استاد کو کچلنے کے بعد گھر بھی نہیں گیا اور ابھی تک مفرور ہے۔

پولیس نے ملزم کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی اپنی تحویل میں لےلیا ہے۔

زخمی استاد نے پولیس بیان دیا کہ مذکورہ طالب علم انگریزی میں کافی کمزور ہے اور ہر ٹیسٹ میں فیل ہوتا ہے، امتحانات سے قبل اس کے والد کو بھی اس کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا تھا تاکہ والدین امتحانات میں کارکردگی بہتر کروا سکیں۔

استاد نے بتایا جب میں امتحانی نتائج تقسیم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا تو گلی سے ایک تیز رفتار رکشہ نکل آیا اور مجھے کچلتا ہوا چلا گیا جب میں نے ڈرائیور کی جانب دیکھا تو یہ وہی لڑکا تھا۔

پولیس نے مفرور طالب علم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -