جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘: فیضان نے منا کو دھوکہ کیوں دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامہ سیریل ‘ڈاکٹر بہو’ میں ان دنوں منا اور فیضان کی کہانی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ڈرامے میں شادی شدہ زندگی میں بے وفائی اور دھوکے کو جس حقیقت پسندانہ انداز میں دکھایا گیا ہے، اسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اداکارہ ہاجرہ یامین کی جاندار اداکاری کی بھی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔

ڈرامے کی نامور ڈائریکٹر مہرین جبار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اس کہانی اور فیضان کی بے وفائی کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ڈرامے کی موجودہ کہانی کے مطابق منا نے فیضان کی بے وفائی کو اس کے والدین کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے جس کے بعد اب فیضان کے پاس چھپنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

دوسری طرف فیضان اور امبر شادی کر چکے ہیں اور امبر ماں بھی بننے والی ہے۔ ناظرین کے ساتھ ساتھ خود منا بھی اس سوال کا جواب چاہتی تھی کہ فیضان نے منا جیسی بہترین اور مخلص بیوی کو دھوکہ کیوں دیا؟ اس اہم سوال پر مہرین جبار نے روشنی ڈالی ہے۔

مہرین جبار نے بتایا کہ ڈرامے کے پس منظر میں یہ پہلے ہی دکھایا جا چکا تھا کہ ان دونوں کی شادی شدہ زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی اور وہ جذباتی طور پر ایک دوسرے سے دور ہو چکے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس دوری یا بے وفائی کی وجہ اولاد کا نہ ہونا ہرگز نہیں تھا، بلکہ فیضان نے اپنے ذاتی احساسِ کمتری کی وجہ سے منا کو دھوکہ دیا۔

مہرین جبار کا کہنا تھا کہ شوہر کے دھوکہ دینے کی وجہ کبھی بھی عورت یا بیوی نہیں ہوتی، بلکہ مرد خود بے وفائی کے لیے اپنے بہانے تلاش کرتے ہیں اور دھوکہ دہی پر صرف مردوں کو ہی ملامت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ سوچ صرف منا اور فیضان کے لیے نہیں بلکہ ہر اس جوڑے کے لیے رکھتی ہیں جو اس قسم کی صورتحال سے گزرتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں کبریٰ خان اور شجاع اسد مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں شہزاد نواز، بختاور مظہر ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صنم مہدی زریاب کا تحریر کردہ ڈرامہ ’ڈاکٹر بہو‘ ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8:00 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں