تازہ ترین

اداکارہ منشا پاشا پریشان کیوں ہیں؟

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منشا پاشا ماہ صیام کے دوران وزن بڑھنے سے گھبرا گئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا کی پریشانی کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران وزن کم ہوتا ہے لیکن میرے وزن میں اضافہ ہورہا ہے۔

منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ ‘ کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہورہا ہے؟

صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -