تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

امریکا میں شطرنج کھیل یکدم کیوں مقبول ہورہا ہے؟

عالمی کورونا وبا اور نیٹ فلکس کے ‘دا کوئنز گیمبٹ’ نامی شو نے امریکا میں شطرنج کے کھیل کو ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچا دیا، اس کھیل کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تقریباً 1500 سالہ پرانے کھیل ‘شطرنج’ کی مقبولیت امریکا میں دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ لگ بھگ 5 دہائیوں قبل شطرنج گرینڈ ماسٹر میچ میں امریکی بوبی فشر اور روسی بورس اسپاسکی کے درمیان مقابلے نے عوام کو بھی اس کھیل میں جکڑ لیا تھا اور اب ایک بار پھر یہ کھیل اپنی شہرت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امریکا میں ماضی کے بعد آج جتنی مقبولیت شطرنج کی دیکھی جارہی ہے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا۔ کورونا کے باعث اس کھیل کے مداحوں نے ‘شطرنج انٹرنیٹ کلب’ جوائن کررکھا ہے جہاں سے وہ اس سے متعلق معلومات اور ہم خیال لوگوں سے آپس میں گفتگو بھی کرتے ہیں، شہری اس ضمن میں خبریں بھی وقتاً فوقتاً لیتے رہتے ہیں۔

دو افراد آمنے سامنے بیٹھے شطرنج کھیل رہے ہیں اور لوگوں کا ایک گروہ انہیں دیکھ رہا ہے۔ (© Album/Alamy)

اس آن لائن کلب کے صدر مارٹی گرنڈ کا کہنا ہے کہ اس کھیل کے دلچسپ ہونے پر سب سے زیادہ اثر دا کوئینز گیمبٹ(نیٹ فلکس کا شو) نے ڈالا ہے۔ آن لائن شطرنج کھیلنے کی ایک اور ویب سائٹ ‘چیز ڈاک کام’ کے ترجمان لارا نیوسٹروم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پہلے اس کے ممبروں کی تعداد 30 ملین تھی جو اب بڑھ کر 69 ملین ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق مارچ 2020 میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ملین متحرک کھلاڑی آن لائن شطرنج کھیلتے تھے، اب یہ تعداد 4 ملین تک جاپہنچی ہے۔

 دو بچے میز کے گرد بیٹھے شطرنج کھیل رہے ہیں۔ (© WorldPix/Alamy)

اسی طرح ‘یو ایس چیس فیڈریشن’ امریکا میں شطرنج کو قواعد و ضوابط کے تحت چلانے والا ایک سرکاری ادارہ ہے کے ترجمان ڈینیئل لوکاس کا ماننا ہے کہ کورونا کے باعث لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے، لیکن انہیں پتا چلا کہ آن لائن گھر کے لوگوں کے ساتھ بھی شطرنج کھیلا جاسکتا ہے، والدین اور بچے آپس میں کھیلنے لگے۔

مہلک وائرس کے سبب کئی شطرنج کے کلب بند ہوئے، منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس بھی منسوخ کیے گئے، تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں کے طور پر بھی اسے بند کردیا گیا، اس طرح آن لائن شطرنج کا عروج ہوا، شطرنج کے منتظمین عہدیداروں نے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ آن لائن کرانا شروع کر دیے۔

تاہم آن لائن شطرنج میں دھوکے بازی کا بھی عنصر پایا جاتا ہے جس کے باعث ماہرین نے اس سلسلے کو بلاک کرنے کی بھی کوششیں کیں، کمپیوٹر پر کھیلنے کی صورت میں شطرنج کا گرینڈ ماسٹر بھی ہار سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -