تازہ ترین

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

کراچی میں آٹا مہنگا کیوں؟ سندھ حکومت نے وجہ بتا دی

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے گندم کی اسمگلنگ روکی جائے، وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سےکراچی کےلوگوں کو آٹا مہنگا مل رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو گندم جارہی ہےوہ اسمگل ہورہی ہے،سناہےکہ افغانستان جارہی ہے گندم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سےاسمگل ہورہی ہے وفاقی حکومت سے درخواست کرتاہوں اسمگلنگ کوروکیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےٹھان لی ہے امپورٹ کرنی ہےتو صحیح طریقے سے کریں، گندم کے حوالےسےسندھ میں ایساکوئی بحران نہیں ہے، ہمیں کہا جا رہا ہےکہ گندم ریلیز کی جائے، جن لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی ہےان کوفائدہ دیاجارہاہے۔

وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ یہاں پر آٹا دیگر صوبوں سے سستا مل رہا ہے لیکن خیرہ اندوزی کی وجہ سےکراچی کےلوگوں کوآٹامہنگامل رہاہے، جہاں جہاں ذخیرہ اندوزی کی گئی ہےان پرجرمانےعائدکیے گئے ہیں جن لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی ہےان کووارننگ دے رہا ہوں۔

ناصر حسین شاہ ک اکہنا تھا کہ وفاق کی پالیسی بہتر ہو تو ہم ضرور ان کے احکامات کے پابند ہوں گے، وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کس کوفائدہ دےرہی ہے؟ ہم یہاں کریک ڈاؤن کرسکتےہیں تووہ لوگ وہاں کیوں نہیں کررہے؟ مسئلہ یہ ہےکہ منافع خوروں نےذخیرہ اندوزی کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -