اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سندھ حکومت کو فوری گندم پالیسی جاری کرنے کے لیے یاد دہانی کروا دی۔
وفاقی وزیر برائےفوڈ سیکیورٹی فخر امام نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو دوبارہ خط لکھ کر زور دیا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر گندم جاری کرنےکی پالیسی کا اعلان کرے۔
خط کے مطابق 22جون کو ہونے والے ای سی سی اجلاس میں گندم کے اجرا کا فیصلہ ہوا تھا تاہم اب تک سندھ حکومت نے پالیسی وضع نہیں کی، پالیسی کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سےسندھ میں گندم اور آٹا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
فخرامام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت14جولائی کےاجلاس میں بھی یہی نکتہ اٹھا تھا اور وزیراعظم نےخودچیف سیکریٹری سندھ کوگندم پالیسی اجراکی ہدایت کی تھی۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ سندھ سمیت ملک میں آٹےکی قیمت میں استحکام کیلئےاجراپالیسی ضروری ہے، گندم اجرا پالیسی کیلئےوزیراعلیٰ سندھ کو15جولائی کوبھی خط لکھ چکاہوں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ فوری طورپرگندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف ایکشن لیں۔