پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پی آئی اے کو کویت کیلئے پروازیں چلانے میں مشکلات کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو کویت کیلئے پروازیں چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ‏

کویت کی ایئرلائنز کو پاکستان آنےجانےکی مکمل اجازت ہے لیکن کویتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ایئرلائنز کو ‏آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ‏

پاکستان کی سول ایوی ایشن قومی ایئرلائن کے معاملےکو کیوں نہیں اٹھا رہی جب کہ پی آئی اے سعودی عرب، ‏یواےای اور بحرین کیلئے کامیابی سے پروازیں چلارہی ہے۔ پی آئی اےکاکینیڈا،ملائیشیا،افغانستان سمیت وسط ‏ایشیائی ممالک میں آپریشن جاری ہے۔

یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے دنیا بھر میں محفوظ سفر کی سہولتوں کیلئےپیش پیش ہے۔ کابل اور ‏مزارشریف سے حالیہ پروازیں پی آئی اے کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔ ‏

پی آئی اےنےعالمی آڈٹ ایجنسی،کینیڈاکی وزارت ٹرانسپورٹ سےکامیاب سیفٹی آڈٹ کرایا ہے کویت پاکستان ‏سے فضائی آپریشن کر رہا ہے اور اپنےملک میں پی آئی اےکواجازت نہیں دےرہا۔

پاکستان نے 2 کویتی ایئرلائنزکویت اور الجزیرہ کوبزنس کی اجازت دے رکھی ہے۔ قومی مفادات کےتحفظ ‏کیلئے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کب جاگےگی؟

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں