اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نسیم شاہ انگلش کلب کرکٹ سے حیران کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ جو سہولیات انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کو ملتی ہیں اس کی 30 فیصد بھی پاکستان میں نہیں دی جاتیں۔

نسیم شاہ انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ گلوسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کو ملنے والی سہولیات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں جو سہولیات میسر ہیں اس قدر پاکستان میں نہیں ملتی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع لویر دیر سے ہے جہاں کرکٹ کا کوئی گراؤنڈ نہیں تھا اور کرکٹ کے حوالے سے کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں ٹیپ بال کھیل کر اس مقام تک پہنچا ہوں۔

نوجوان بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کی سہولیات دیکھیں تو انہیں خوش نصیب سمجھتا ہوں کیونکہ پاکستان میں کرکٹرز نے مشکل حالات کا سامنا کر کے انٹرنیشنل کرکٹ تک رسائی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں