تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب میں ڈرائیوروں کی تعداد کم کیوں ہورہی ہے؟

ریاض: سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں فیملی ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ شماریات نے بتایا کہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے سے سعودی عرب میں 2 لاکھ گھریلو ڈرائیور کم ہوئے ہیں۔

سعودی محکمہ شماریات نے ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2017 تک خواتین کو مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی لیکن اجازت ملنے کے بعد خواتین گاڑیاں خود چلا رہی ہیں۔

اسی سبب ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی، بعض خاندان بیرون مملکت سے ڈرائیور درآمد نہیں کررہے ہیں اب وہ اس حوالے سے خود کفیل ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ڈرائیوروں کی تعداد 1.75 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ان کی تعداد 1.94 ملین تھی۔

Comments

- Advertisement -