تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تالاب کا پانی پُراسرار طور پر سبز کیوں ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے وائیو تاؤپو نامی علاقے میں موجود سبز رنگ کے پانی پر مشتمل تالاب کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ تالاب شیطان کے نہانے کی جگہ ہے۔

دنیا بھر میں ایسے مقام، علاقے اور چیزیں پائی جاتی ہیں جس سے متعلق مقامی افراد کے ذہنوں میں دیومالائی، مفروضوں اور کہانیوں پر مشتمل داستانیں ہوتی ہیں، ایسی ہی ایک اور کہانی نیوزی لینڈ سے منظر عام پر آئی، جہاں ایک ایسا تالاب بھی پایا جاتا ہے جس کا پانی پُراسرار طور پر سبز رنگ کا ہے۔

نیوزی لینڈ کے علاقے وائیو تاؤپو میں متعدد قدرتی عجائبات میں سے ایک سبز رنگ کے پانی والا تالاب ہے، اس تالاب کے پانی کا رنگ ہائیڈروجن سلفائیڈ گیسیں اور فیرس نمکیات کے امتزاج کی وجہ سے سبز ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تالاب میں آئرن اور گندھک بھی موجود ہے اور آئرن کی وجہ سے پانی رنگت شدید سبز ہوجاتی ہے جب کہ گندھک اسے ہلکا رنگ دیتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سبز رنگ کی شدت کا انحصار اس پر پڑنے والی سورج کی کرنوں اور پانی میں پائے جانے والے معدنیات کی مقدار پر بھی ہوتا ہے لیکن کوئی لمحہ ایسا نہیں ہوتا کہ جس وقت اس تالاب کا پانی عجیب نہ لگے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جگہ شیطان کا غسل خانہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تالاب سے ہر وقت ایک عجیب کی بو اٹھی رہتی ہے جیسے خراب انڈا یا گٹر کے پانی جیسی، اسی وجہ سے اسے شیطان کا غسل خانہ کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وائیو تاؤپو نامی علاقہ 230000 سال قبل پھٹنے والے آتش فشاں کے باعث معرض وجود میں آیا تھا، جس کی وجہ سے یہ جیوتھرمل علاقہ ہے۔

Comments

- Advertisement -