اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

فریزر میں لائٹ کیوں نہیں ہوتی؟ ماہر معیشت نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریفریجریٹر جدید دور کی نہایت کارآمد اور فائدہ مند ایجاد ہے جس نے خوراک کو محفوظ کر کے اسے ضائع ہونے سے بچا لیا، مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ نیچے والے حصے یعنی ریفریجریٹر میں تو لائٹ ہوتی ہے مگر فریزر میں نہیں؟

اس حوالے سے ایک ماہر معیشت رابرٹ فرینک نے بتایا کہ صارفین نے شروع سے ہی ریفریجریٹر میں لائٹ کو لگا ہوا پایا اسی لیے اس فیچر کو قابل قدر تصور کیا اور اسی وجہ سے کمپنیاں ریفریجریٹر میں لائٹس کی تنصیب کو فریزر کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

صارفین فریزر میں لائٹ کو زیادہ اہم کیوں کہ فریزر کے دروازے کو ریفریجریٹر کے مقابلے میں بہت کم کھولا جاتا اور جب بھی فریزر کا دروازہ کھولا جاتا ہے تو چند منٹ سے زیادہ نہیں کھڑے ہوتے۔

انہوں نے ایک اور تھیوری یہ بھی پیش کی کہ فریزر میں لائٹ لگانا فائدہ مند نہیں اس پر برف جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

رابرٹ فرینک نے کہا کہ ویسے تو سیلف ڈی فروسٹنگ فریزر بھی اب مارکیٹ میں دستیاب ہے مگر صارفین کو فریزر میں لائٹ نہ ہونے کی عادت ہوچکی ہے اور اب اگر فریزر میں لائٹ لگائی تو یہ لوگوں کےلیے عجیب بات ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں