تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وسیم اکرم کراچی کے شہریوں سے ناراض کیوں؟

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی کے شہریوں سے ناراض ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل سمندر کو پھر سے گندا کرنے پر کراچی کے شہریوں سے ناراض ہوگئے۔

وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’انتظامیہ نے حال ہی میں ساحل صاف کیا تھا شہریوں نے پھر گندا کردیا، شہری کوڑے دان کے بجائے ساحل پر کچرا پھینکتے ہیں، ہم سب کو شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں ہفتے کے پہلے روز صبح صبح اپنی بیگم کے ساتھ سی ویو آیا ہوں لیکن میں نے بیوی کو یہاں لا کر غلطی کردی ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

انہوں نے اپنے پیچھے کچرے سے اٹے ساحل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے لیے کوئی دوسرا نہیں ہم خود ہی ذمہ دار ہیں، میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، پاکستان کے لوگ بہت خوبصورت ہیں، یقیناً خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں اور اس بات کو مانیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد کو مشورے دینے کا شوق ہے وہ اب مشورے دیں کہ کیسے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹر پر ساحل کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور ہم اس کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

Comments

- Advertisement -