پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نواز شریف لندن سے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ ترجمان نے پول کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے اپنی ہی پارٹی کے بیانیے کا پول کھول دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ بلاول نے کہا تھا کہ استعفے ایٹم بم کی طرح مناسب وقت پر استعمال ہوں گے، اب پیپلزپارٹی کہتی ہے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دئیے جائیں، پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیتی تو ہمیں حکمت عملی کو تبدیل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کا حکومت کو لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا

واضح رہے کہ نوازشریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 16 فروری ‏کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا جاری کیا جائے۔

نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‏نوازشریف نےاس حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔

قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ‏نوازشریف مفرور مجرم ہیں، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں