تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جیکلین کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، عدالت کا اظہارِ برہمی

نئی دہلی کی عدالت نے بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو منی لانڈرنگ کیس میں اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج عدالت میں ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں جیکلین فرنانڈز کا نام بھی شامل ہے۔

عدالت میں سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکلین فرنانڈز کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریماکس دیے: ’جیکلین فرنانڈز کا نام ایل او سی میں ڈالنے کے باوجود انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان جیل میں ہیں؟ پسندیدگی کی بنیاد پر لوگوں کا انتخاب کیوں کیا جا رہا ہے؟‘ اس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی جس میں جیکلین فرنانڈز کو ضمانت دیے یا نہ دیے جانے پر فیصلہ ہوگا۔ اداکارہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں اداکارہ کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

جیکلین فرنانڈز کو متعدد بار کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ عدالت میں اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ بھی جمع کروا چکی ہے جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -