The news is by your side.

Advertisement

پی ڈی ایم کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ سراج الحق نے وجہ بتا دی

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کی وجہ بتا ‏دی۔

روالپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوگ پوچھتےہیں پی ڈی ایم ‏اور اپوزیشن کاساتھ کیوں نہیں دیا، پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی ایک ہی سکےکےدو رخ ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں اورافرادکی سیاست کرنےوالوں کاکوئی نظریہ نہیں، پی ڈی ایم ‏ہویاپی ٹی آئی سب اپنی باریوں کےچکرمیں رہتےہیں ، پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم میں لڑائی دودھ ‏کےاس فیڈرپرہےجوعمران کےمنہ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی سیاست اب نہیں چلے سیاست کےسومناتوں کوپاش پاش کریں ‏گے،اسلامی انقلاب آئے گا، پاکستان کوحقیقی اسلامی ریاست بنانےکیلئےجدوجہدکریں گے، خون ‏کےآخری قطرےتک پاکستان کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے پاکستان کوخوشحال اورعظیم ‏تربنانےکیلئےجدوجہدجاری رکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 73سال سےملک اوراداروں کوہائی جیک کیاگیا ملک کوہائی جیک ‏کرنےوالوں کایوم حساب آنےوالاہے قائداعظم نےکہاتھاہمارامنشور قرآن ہوگا، انگریزوں کی وفاداری ‏کرنےوالوں کو بڑے بڑے رقبے، منصب دیےگئے،کرپشن مافیاکل بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ تھی ‏آج بھی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں