تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چاند آج رات اپنی رنگت کیوں‌تبدیل کرے گا؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رات گلابی چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر نظر آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جنوبی ایشیاء میں رات 7 بج کر 35 منٹ پر گلابی چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں تک محدود کرنے والے شہری دلکش نظارے کو چھتوں اور بالکونیوں سے دیکھ سکیں گے۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج رواں سال کا پہلا چمک دار اور روشن چاند ہوگا جسے سائنسی زبان میں پنک سپر مون کہا جاتا ہے۔

چاند کو گلابی سپر مون کیوں کہا جاتا ہے؟

اس چاند کو گلابی سپر مون کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کیونکہ یہ اوسط چاند کے لحاظ سے سائز میں بڑا ہے۔

سپر مون کا نظارہ کب اور کیوں ہوتا ہے؟

ماہرین فلکیات کے مطابق جب چاند زمین کے قریب ہوتا ہے تو یہ کرہ ارض پر پورا نظر آتا ہے اور اس کی روشنی بھی عام دنوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

گلابی چاندزمین سے 35 ہزار 35 کلومیٹر دور ہوگا جبکہ چاند اور زمین کے درمیان اوسط فاصلہ 38 ہزار 400 کلومیٹر ہوگا۔

مزید پڑھیں: آج رات آسمان پر ‘گلابی چاند’ نمودار ہوگا

ماہرین بتاتے ہیں سپر مون معمول کے مکمل چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 ​​فیصد زیادہ روشن ہوتا۔ اس خوبصورت گلابی سپر مون کا نظارہ لوگ دوربینوں کی مدد سے کریں گے تاکہ وہ اس لمحے سے مکمل محظوظ ہوسکیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں