تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پارک سے کیوں نکالا؟ نوجوانوں نے بھارتی پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت میں اوباش نوجوانوں نے کرونا کرفیو کی خلاف ورزی سے روکنے پر پولیس اہلکار کی درگت بنا ڈالی۔

بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چندی گڑھ میں پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کرونا کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہورہے ہیں جب کہ ہزاروں افراد یومیہ بنیادوں پر تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کچھ نوجوان کرونا کرفیو کے دوران پارک میں سیر و تفریح کررہے تھے، جنہیں دیکھ کر ایک پولیس اہلکار نے انہیں پارک سے نکالنے کی کوشش کی۔

اہلکار کے پارک سے نکالنے پر نوجوان مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو میں نوجوانوں کو پولیس اہلکار پر پتھراؤ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

نوجوان پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جب کہ وہاں موجود دیگر افراد کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔

خیال رہے کہ بھارت کرونا کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے، جس سے نمٹنے کےلیے حکام نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -