تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

روس یوکرین جنگ کی مذمت کیوں کریں؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا ہمیں کہتا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کی مذمت کریں، ہمارا اس جنگ سے کیا جو مذمت کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں کہتا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کی مذمت کریں، ہمارا اس جنگ سے کیا جو مذمت کریں، بھارت جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے کیا امریکا نے کبھی بھارت کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم کررہا ہے حال ہی میں ایک صحافی کو بھی وہاں قتل کیا گیا کیا کبھی امریکا نے اسرائیل کی مذمت کی، یہ کون ہوتے ہیں ہمیں حکم دینے والے کیا ہم ان کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو آصف زرداری اور شہباز شریف جیسے لوگ چاہئیں، جو پیسے کی پوجا کرنے والے ہیں اور کبھی بھی امریکا کیخلاف نہیں جائیں گے کیونکہ ان لوگوں کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ امریکا کو ناراض کیا تو ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔

Comments