تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سردیوں میں‌ جلد خشک کیوں‌ ہوجاتی ہے؟‌

موسمِ سرما میں جلد کا خشک اور بے جان پڑ جانا، جسم پر خارش، ہاتھوں اور پیروں کی جلد کا پھٹنا عام بات ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق اس کی بنیادی وجہ جسم میں پانی کی مقدار کم ہونا ہے۔ یہ عام مشاہدہ ہے کہ سردیوں میں ہمیں پیاس اُس قدر شدت سے محسوس نہیں ہوتی جس طرح گرمیوں میں کوئی بھی انسان پانی کی طلب محسوس کرتا ہے۔

سردیوں میں پانی کے کم استعمال کی وجہ سے جلد بے رونق اور خشک ہونے لگتی ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ سردیوں میں قدرتی طور پر ہمارے جسم کو پانی کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ اس کی وجہ فضا میں نمی اور خنکی ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کے ساتھ خشک اور سرد ہوائیں بھی ہماری جلد پر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس موسم میں سبھی کو جلد کے عمومی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جلد کو بے رونق اور پھٹنے سے بچانے کے لیے معیاری لوشن اور جلد کی حفاظت کے لیے بازار میں دست یاب دیگر مصنوعات استعمال کی جاسکتی ہیں۔

اس کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے کہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پییں اور سرد ہوائیں سے خود کو بچانے کا انتظام کریں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق جلد کے عمومی مسائل جیسے خشک ہو جانا، انگلیوں کی کھال کی مخصوص تہ کا اترنا، جسم پر کبھی کبھار خارش اور پیروں کے پھٹنے کی صورت میں عام لوشن اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ مگر جب جلد پر کوئی خاص علامت، نشان اور دھبہ دیکھیں یا مسلسل خارش ہو تو مستند اور ماہر معالج سے فوری رجوع کریں جو یہ بتا سکتا ہے کہ یہ عام موسمی شکایت ہے یا جلد کی کوئی بیماری ہے جس کا باقاعدہ علاج کروانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -