تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خلیجی ملک سے ڈرائیورز کی ملک بدری کیوں؟

کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بس ڈرائیوز کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بس ڈرائیوز کو خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں ملک بدری بھی شامل ہے۔

وزارت نے متنبہ کیا کہ بس ڈرائیورز اگر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے ہوئے مقررہ مقامات کے علاوہ ممنوعہ پارکنگ والے مقامات پر بس روکتے ہیں تو ڈرائیورز کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشنز امور میجر جنرل جمال الصایغ نے زور دیا کہ بس ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ وزارت کی طرف سے مقرر کردہ ہدایت پر عمل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرائیوز بسوں کو صرف پارکنگ کی مخصوص جگہوں پر ہی پارک کریں۔

Comments

- Advertisement -