تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جرمانہ کیوں کیا؟ سر پھرے شخص نے گاڑی تھانے سے ٹکرا دی

لندن: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برطانوی شہری نے اپنی گاڑی تھانے سے ٹکرادی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے برطانوی شہریوں کو نفسیاتی مریض بنادیا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد کئے جانے والے جرمانے کے خلاف شہری نے اپنی کار کو پولیس اسٹیشن میں ٹکرادیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے شمالی لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں اپنی گاڑی پولیس اسٹیشن کے دروازے سے ٹکرا دی، بعد ازاں حملہ آور سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر اسے آگ بھی لگاتا رہا۔

حملہ آور کا یہ عمل دیکھ کر آپس پاس موجود لوگوں نے اس کا گھیراؤ کیا اسی لمحے پولیس اہل کار بھی موقع پر پہنچے اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فور اسٹریٹ کو بھی مکمل خالی کرالیا گیا تھا۔

لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے ملزم سے آتش گیر مادہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں تھا، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بے روزگاری نے پائلٹ کو نوڈلز بیچنے پر مجبور کردیا

واقعے سے متعلق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسے دس ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ آیا اسے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا یا نہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مقامی کیفے کا مالک ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ اس نے کرونا ایس او پیز کے قوانین کو توڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پولیس اسٹیشن کے دروازے پر کھڑی ہے، گاڑی کی ٹکر کے باعث ایک شیشہ بھی ٹوٹا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -