بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کین ولیمسن کے لیے دو ہفتے انتہائی اہم کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کین ولیمسن کو مکمل فٹنس حاصل کرنے اور ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنلز میں کیوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ولیمسن انجری کا شکار ہونے کے بعد آہستہ آہستہ فٹنس حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کو پوری طرح صحیتابی حاصل کرنے کے لیے دو ہفتے دیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان دو ہفتوں میں کیا جائے گا جب تک ولیمسن کے پاس فٹنس ثابت کرنے کا موقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیوی بیٹر پوری تندہی کے ساتھ ریہیب کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں اور نیٹس پر بھی ان کی بیٹنگ کافی بہتر ہے۔

ولیمسن کی فٹنس پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے مگر انھیں اس فٹنس کی ضرورت ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے درکار ہے۔

گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے ولیمسن اپریل میں آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد انھیں سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ کیوی کپتان کین ولیمسن اب تک 161 ون ڈے انٹرنیشنلز میں جلوہ گر ہوچکے ہیں جب کہ انھوں نے 6,554 رنز اسکور کرتے ہوئے 47.83 کی اوسط برقرار رکھی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ 2019 کے ورلڈ کپ میں ولیمسن کی قیادت میں فائنل میں پہنچا تھا مگر ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں