تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

راحت فتح علی کو بھارت میں کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟ گلوکار نے بتا دیا

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں اپنی گرفتاری کے واقعے کے حوالے سے 11 سال بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

دنیا بھر میں اپنی گائیکی سے پاکستان کا نام روشن کرنے والے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو 2011 بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیجنڈری گلوکار نے اس واقعے پر 11 سال کے بعد خاموشی توڑ دی اور ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گرفتاری کے واقعے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان سے 2011 میں نئی دہلی میں اپنی گرفتاری کے واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے بھارتی قوانین کا علم نہیں تھا اور یہی لاعلمی اُس وقت ان کی گرفتاری کا سبب بنی تھی۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے راحت فتح علی نے کہا کہ بھارت میں جب انہیں گرفتار کیا گیا تو اس کے بعد حکومت پاکستان نے بہت زیادہ مدد کی اور اُن کے اقدامات کی وجہ سے ہی شام تک مجھے کلیئرنس مل گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2011 میں راحت فتح علی خان کو مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی نقد لے جانے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر روک کر گرفتار کیا گیا تھا۔

راحت فتح علی خان پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہیں اور انہوں نے درجنوں بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جو اب بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -