تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

بھارت میں 18 ہزار بیلوں کو کیوں تلف کیا گیا؟ خوفناک وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارت کی کئی ریاستوں میں بیلوں میں مہلک جلدی بیماری کے انکشاف نے سنسنی پھیلادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہلک جلدی بیماری کے باعث اب تک کم وبیش اٹھارہ ہزار بیلوں کو تلف کیا جاچکا ہے، جبکہ چار لاکھ سے زائد اس مہلک جلدی بیماری سے متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں اس مہلک بیماری کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں سے یہ دیگر ریاستوں میں پھیل گیا، ریاستی وزیراعلیٰ اشوک گیہلوٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ بیماری اب تک ریاست کے پندرہ شہروں میں پھیل چکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات کے شعبہ حیوانات ڈاکٹر فالگونی ایس ٹھکر کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے سے اب تک ریاست بھر میں تلف ہوئے بیلوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی: بھارت نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر چالیس لاکھ سے زائد بیلوں کو اس بیماری سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ متاثرہ اکانوے ہزار بیلوں میں سے اکسٹھ ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی پنجاب میں جلدی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک سینکڑوں بیل تلف کئے جاچکے جبکہ چوہتر ہزار اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -