فرانس کے ایک قصبے میں مصروف شاہراہ پر آڑھی ترچھی سفید لکیریں سب کو حیران کر رہی ہیں لیکن اس کا مقصد ٹریفک کی رفتار کم کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے مغربی علاقے کے بون نامی ایک چھوٹے قصبے میں مصروف انٹر سیکشن روڈ پر آڑھی ترچھی سفید لکیریں ڈالی گئی ہیں جس کا مقصد گاڑی سواروں کو ذہنی طور پر الجھن میں مبتلا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیوں کی رفتار کو ہلکا کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق جس علاقے کی سڑکوں پر یہ آڑھی ترچھی لکیریں ڈالی گئی ہیں وہ انتہائی چھوٹا قصبہ ہے جو دو بڑی شاہراہوں ڈی 74 اور ڈی 82 کے درمیان واقع ہے اور یہی محل وقوع اس قصبے کی 1700 آبادی کے لیے پریشان کن ہے۔
ان شاہراہوں نے یومیہ 2300 گاڑیاں گزرتی ہے جن کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ٹاؤن انٹرسیکشن پر واضح لکھا ہوا ہے کہ رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن ڈرائیور اس پر عمل نہیں کرتے جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی ٹریفک حکام نے گاڑیوں کی رفتار کا حل یہ نکالا کہ سڑک پر آڑھی ترچھی بے ہنگم سفید لکیریں کھینچ دیں اور ان کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔
😮 Ce nouvel aménagement routier a créé la surprise, voire l’incompréhensionhttps://t.co/Gdd6STbXnt
— Le Courrier de l'Ouest (@courrierouest) July 21, 2023
بتایا جاتا ہے کہ اب انٹرسیکشن پر اانے والی گاڑیاں یہ لکیریں دیکھ کر الجھ جاتی ہیں کہ کہاں جانا ہے اور کہاں رکنا ہے اور یہی الجھن انہیں اپنی گاڑیوں کی رفتار کم کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔