ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کی کرکٹ کے لیے کل تاریخی دن کیوں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سنچورین میں پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا اور کل کا دن جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی تاریخی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کل پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سیاہ فام کپتان ٹیمبا باووما کریں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ میں سیاہ فام تماشائیوں کو پنجروں میں بند کرکے کرکٹ میچ دکھایا جاتا تھا۔

نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ کی تاریخ بدل دی اور جنوبی افریقہ نے 2019 رگبی ورلڈ کپ جیتا تو کپتان سیا کولیسی سیاہ فام تھے۔

واضح رہے کہ نسلی تعصب کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم پر پابندی لگ چکی ہے، جنوبی افریقہ 1970 سے 1991 تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر رہا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

اس کے علاوہ ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں اناسی بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں