جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ایک لاکھ روپے ملیں گے؟ خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بیوہ خواتین کے لیے ‘سپورٹ کارڈ’ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے تحت خواتین کو 100,000 روپے دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے سپورٹ کارڈ’ کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ، جسے اس ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت اہل بیوہ خواتین براہِ راست زکوہ فنڈ سے مالی امداد حاصل کریں گی۔

ہر اہل بیوہ کو ایک مرتبہ کے لیے 100,000 روپے دیے جائیں گے، جبکہ ایک بچے والی بیوہ کو اضافی 25,000 روپے اور دو بچوں والی بیوہ کو اضافی 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

زکات ڈیپارٹمنٹ نے اس فلاحی منصوبے کے لیے کل 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کا مقصد بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کو اقتصادی معاونت فراہم کرنا اور مالی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

یہ اقدام حکومت کے سماجی فلاحی پروگراموں کے دائرے میں کمزور اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں