جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

وفاق المدارس نے آن لائن تعلیم پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (01 اکتوبر 2025): وفاقی المدارس نے ایک بڑے فیصلے میں آن لائن تعلیم اور داڑھی کاٹنے والے طلبہ کے امتحان پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں منعقدہ وفاق المدارس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جس میں شامل ہے کہ وفاق المدارس کے ماتحت مدارس میں آن لائن نظام تعلیم قبول نہیں کیا جائے گا، اور داڑھی کاٹنے والا طالب علم وفاق المدارس کے تحت امتحان دینے کا اہل نہیں ہوگا۔

اجلاس کے فیصلوں کے مطابق داڑھی کاٹنے والے طلبہ کا داخلہ بھیجنے والے مدارس سے وضاحت طلب کی جائے گی، اور وضاحت قابل اطمینان نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ مدرسے کا الحاق معطل کر دیا جائے گا۔

وفاق المدارس نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف شریعت کے نام پر اسلحہ اٹھانے کی دو ٹوک مخالفت کرتے ہیں، اور ملک میں نفاذ شریعت کے لیے پرامن تحریک ہی واحد راستہ ہے۔

وفاق المدارس نے تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی پابندی لگا دی ہے، اور کہا ہے کہ عہدے دار اپنے کسی اجتماع یا تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر جاری نہیں کریں گے۔

وفاق سے ملحق جن مدارس میں آن لائن نظام تعلیم ہے یا جز وقتی تعلیم دی جاتی ہے ان کی رپورٹ طلب کی گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاق المدارس کے تحت پرائمری، چھٹی اور ساتویں جماعت کی کتب مرتب کی جائیں گی، کتب مرتب کرنے میں ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر اداروں کی کتب کو سامنے رکھا جائے گا۔ وفاق نے متنبہ کر دیا ہے کہ مدارس کو غیر ضروری مطالبات کر کے پریشان نہ کیا جائے۔

وفاق المدارس نے کہا کہ علما مسلح تحریکوں کے واضح مخالف ہیں، خواتین کے مدارس کے نت نئے مسائل کے پیش نظر قواعد و ضوابط از سر نو مرتب کیے جائیں گے، اور سودی نظام کے خاتمے میں معاونت کے لیے منتخب دینی ادارے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مطلوبہ تعاون کریں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سالانہ امتحان کے معیار کو بلند کرنے کے لیے طلبہ کے امتحانات آئندہ سے 2 مراحل میں ہوں گے۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں