The news is by your side.

Advertisement

تدریسی عمل بند کی ہدایت پر وفاق المدارس کا ردعمل

اسلام آباد: وفاقی المدارس نے مدارس میں تدریسی عمل روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مدارس کھولنے کا معاہدہ طے ہوچکا ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مدارس کو بند کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی۔

محکمہ اوقاف نے اسلام آباد کے تمام مدارس کو ہدایت جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی طرح مدارس میں بھی تدریسی عمل روک کر تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی بند کردی جائیں۔

محکمہ اوقات نے ہدایت نامہ بذریعہ خطوط وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام مدارس کو ارسال کیا اور منتظمین سے عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مدارس محکمہ اوقاف کے ماتحت نہیں ہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرتعلیم کے ساتھ مدارس کے معاملات طے پاچکے ہیں، جس کے مطابق مدارس ایس او پیز کے ساتھ بدستور کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں