ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے کا الزام مسترد کردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی بڑھتی جارحیت اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔ کسی کو پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کی دوبارہ خلاف ورزی تو قومی سلامتی کے تحفظ کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اورایل او سی پر دہشت گردی کو عالمی سطح پر اٹھا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کونہیں کچل سکتے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں