جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص طلاق دینے یونین کونسل آفس پہنچا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (9 جون 2026): بیوی نے طلاق دینے کیلیے یونین کونسل آفس پہنچنے پر شوہر پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

تھانہ گوجر خان کے علاقے میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینکا، متاثرہ شخص کی شناخت کامران حسین کے نام سے ہوئی جو طلاق دینے کیلیے یونین کونسل آفس پہنچا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے آفس سے باہر نکلتے ہی اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، کامران حسین کو علاج کیلیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمہ کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے گھریلو چپقلش کے باعث کامران حسین پر تیزاب پھینکا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

کرمنل لا ترمیمی بل 2026 : تیزاب گردی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی تجویز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں