تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شوہر کی کرونا سے موت کا صدمہ، بیوی کی بچوں‌ سمیت خودکشی

نئی دہلی : کرونا وائرس سے مرنے والے بھارتی شہری کی بیوی اور بچوں نے صدمے میں آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیوی اور بچوں کی خودکشی کا درد ناک واقعہ بھارتی ریاست آندرا پردیش میں ایک گاوں میں پیش آیا، جہاں ایک 52 سالہ شخص کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا تھا۔

شوہر کی کرونا وائرس کے باعث موت نے بیوی بچوں کو صدمے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے شوہر کی موت کے 4 دن بعد بیوی نے دو بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مرنے والوں میں 50 سالہ خاتون سونیتا، 25 سالہ بیٹا پھانی کمار، 23 سالہ بیٹی لکشمی اپرنا نے خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ بھارت میں خودکشی کا رجحان کچھ زیادہ ہی بڑھتا جارہا ہے باالخصوص کرونا وبا کے دوران تو بے تحاشا بھارتی شہریوں نے خودکشیاں کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -