پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بیویوں پر جسمانی تشدد کو سماجی طور پر جائز سمجھتی ہے۔ بیویوں کے خلاف تشدد ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق 42 فیصد خواتین اور 40 فی صد مرد سمجھتے ہیں کہ شوہر کو کم از کم ایک صورت حال میں اپنی بیوی کو مارنے کا جواز ہے۔
سروے کے مطابق 32 فی صد خواتین اور 28 فیصد مردوں کا کہنا ہے سب سے عام جواز میں بیوی کا شوہر سے جھگڑا کرنا یا بغیر اجازت گھر سےباہر جانے پر مارنے کا جواز موجود ہے۔
اس جواز کی قبولیت دیہی علاقوں میں شہری کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، علاقائی تفریق کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بیویوں پر تشدد کے حوالے خواتین اور مردوں کی رائے 95، کے پی میں 63 اور گلگت میں 57 فی صد ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں بیویوں کو تشدد کرنے کے رحجان میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
12 لاکھ افراد ویپ الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں، ویڈیو رپورٹ
سروے کے مطابق بیوی کو مارنے کے بارے میں نقصان دہ سماجی رویے مختلف علاقوں، عمر کے گروہوں اور معاشی پس منظر میں گہرے جڑ پکڑے ہوئے ہیں۔ تعلیم اور معلومات تک رسائی میں بہتری کے باوجود، مردوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی بعض ازدواجی حالات میں جسمانی تشدد کو سماجی طور پر جائز سمجھتی ہے۔
یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ صنفی مساوات اور تشدد کے خلاف مزاحمت کو فروغ دینے کے لیے تعلیم، شہری ترقی اور علاقائی سطح پر بیداری مہمات کی اشد ضرورت ہے۔
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔


