تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وارنر کے پچ پر ’ہتھوڑا‘ مارنے پر اہلیہ نے کیا کہا؟

کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری روز ڈیوڈ وارنر کے پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو پر ان کی اہلیہ کینڈی وارنر نے دلچسپ ٹویٹ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ڈیوڈ وارنر تسلی سے زمین پر بیٹھ کر ہتھوڑے کی مدد سے پچ کو ہموار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ڈیوڈ وارنر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے تھے۔

اب اس ٹویٹ پر وارنر کی اہلیہ نے بھی دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ڈیوڈ وارنر یہ کام گھر میں بھی اتنی ہی دلچسپی سے کریں۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کو 506 رنز کا ہدف دیاتھا لیکن بابراعظم، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان ٹیم ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز 0-0 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -