پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بیوی کے ظلم سے پریشان مظلوم شوہر کی دہائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے شہر تھرپارکر میں اپنی بیوی کے مظالم سے تنگ آکر تھر پارکر کا رہائشی انصاف کے حصول کیلئے احتجاج کرنے کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر تھرپارکرکے رہائشی قادربخش نامی شخص نے اپنی بیوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

قادربخش نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میری بیوی مسلسل میرے ساتھ دھوکہ دہی اور ناانصافی کررہی ہے۔

اس نے بتایا کہ میری بیوی نے بااثر لوگوں کے ساتھ مل کر دھوکے سے میری ملکیت پر قبضہ کرلیا، ان لوگوں نے میرے ذاتی گھر اور زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔

قادربخش کا کہنا تھا کہ میری 5سال کی بیٹی بھی مجھ سے چھین لی گئی ہے اور بااثر افراد مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں