تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

55 سال کی لازوال محبت، شوہر کے بچھڑنے کا غم، کچھ دیر بعد بیوی کا بھی انتقال

قاہرہ: مصر میں پچپن سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے جوڑے نے ایک ہی دن دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے علاقے قناطر الخیریہ کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی لازوال محبت نے ہر شخص کو اشکبار کردیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصری شہری احمد شفیق نے بتایا کہ اُن کے والدین کا انتقال منگل کے روز ہوا، دونوں نے مثالی ازدواجی زندگی گزاری اور ایک دوسرے سے ٹوٹ کر محبت کی۔

احمد شفیق کا کہنا تھا کہ ’میرے علاوہ چار بہنیں ہیں، ہم میں‌ سے کسی نے کبھی والدین کو لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، شادی کو 55 سال گزر جانے کے باوجود امی ابو ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور اُن کا یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ سینے کے کینسر میں مبتلا ہوئی تو والد اُن کی بیماری کو لے کر خود بھی علیل ہوگئے، والدہ علاج کے دوران بہت کمزور ہوگئیں تھیں مگر ابو کی طبیعت اتنی خراب نہیں تھی‘۔

فوٹو بشکریہ: الیوم السابع

انہوں نے بتایا کہ ’8 دسمبر کو مغرب کی اذانوں کے وقت اچانک والد کا انتقال ہوا، ہم نے اس خبر کو والدہ سے چھپایا اور کفن دفن کے معاملات میں مصروف ہوگئے، بعد ازاں انہیں جب والد کے انتقال کی خبر ملی تو وہ بھی صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور ڈیڑھ گھنٹے بعد انتقال کرگئیں‘۔

احمد شفیق نے بتایا کہ ’دونوں کا جنازہ ایک ساتھ اٹھا تو پورا علاقے جنازے میں بالکل ویسے ہی شریک تھا جس طرح 55 سال پہلے اُن کی شادی میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی تھی‘۔

Comments

- Advertisement -